یو این ویمن کی ڈپٹی کنٹری لیڈ فہیمدا نے چیئرپرسن ڈاکٹر سمیرا شمس سے خیبر پختونخوا کمیشن برائے وقارِ نسواں کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار اور بامقصد ماحول میں ہوئی جس میں خواتین کے حقوق اور ادارہ جاتی بہتری سے متعلق اہم امور زیرِ بحث آئے۔
گفتگو کے دوران اسٹریٹجک منصوبہ بندی، صوبائی اور ضلعی کمیشنز کی مضبوطی، خواتین کو بااختیار بنانے کی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد، اور کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے لیے قانون سازی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین سے متعلق قوانین کے بہتر نفاذ، آگاہی میں اضافے، اور مشترکہ کاوشوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یہ ملاقات خواتین کے حقوق کے تحفظ، صنفی مساوات کے فروغ، اور ایک محفوظ و بااختیار معاشرے کے قیام کے لیے مشترکہ عزم کا واضح اظہار ہے۔

#KPCSW#UNWomen#WomenEmpowerment#EndChildMarriage#GenderEquality